• news

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں، ہماری پوزیشن واضح ہے: چین

بیجنگ (نوائے وقت نیوز) چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں۔ مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے۔ مذاکرات سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں۔ مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے۔ ترجمان چینی دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت متنازعہ معاملات پر بات کریں گے۔ مذاکرات سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ چینی دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا مذاکرات سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ پاکستان بھارت مذاکرات خطے اور عالمی برادری کے مفاد میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن