چینی صدر بھارت پہنچ گئے‘ نیپال بھی جائیں گے
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین کے صدرشی جن پنگ بھارت اور نیپال کے دورے کے پہلے مرحلے پر آج نئی دہلی پہنچ گئے ،چینی صدر کا چین کی70ویں سالگرہ کی تقریبات کے بعد کسی غیر ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے اس کا اعلان کیاہے ،انہوں نے کہا کہ چینی صدر کو اس دورے کی دعوت بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور نیپال کی صدر بدھایا دیوی بنداری نے دی ہے ،چینی صدر 11سے13اکتوبر تک دونوں ممالک کا دورہ کریں گے ،چینی صدر بھارت میں دوسرے غیر رسمی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔