• news

جج ویڈیو سکینڈل: نوازشریف کی متفرق درخواست قابل سماعت ہے: اسلام آ باد ہائیکورٹ

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج وڈیو سکینڈل کے حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی متفرق درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا ۔ جمعرات کو ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نیتحریری حکم جاری کیا، عدالت نے کہاکہ نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار دیدیا ،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری، 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ تحریری حکم میں کہاگیا کیس پیپر بکس کی تیاری ہو چکی فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں،کیس مزید دو ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن