• news

اضافی فیس وصولی کیخلاف کیس‘ ہائیکورٹ سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو شوکاز جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی کے خلاف کیس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے قانونی مشیر نے نجی سکولوں کے آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر نجی سکول انتظامیہ نے آڈٹ کے لئے جانے والی ٹیم کو بھگا دیا۔ جس پر عدالت نے کہا کہ گھما کر بات نہ کریں، سیدھی طرح بتائیں عدالتی حکم پر عمل نہیں کیاگیا۔ کیا عدالتی حکم پر عمل درآمد کیلئے محکمے کے پاس کوئی طاقت نہیں؟ فیسوں میں اضافے سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم بڑا واضح ہے۔ ہم عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرانا جانتے ہیں۔ عدالت نے احکامات نظرانداز کرنے پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کردئیے، عدالت نے سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن