• news

سیالکوٹ: نوجوان نے سابق ساس کو قتل کرکے خودکشی کرلی

سیالکوٹ (نامہ نگار) سابقہ داماد نے ساس کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار کر قتل کر لیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں لالوکے کی عابدہ بی بی نے اپنی بیٹی کی شادی وحید سے کی تھی۔ دونوں کی آپس میں نہ بن سکی جس کی وجہ سے دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔ عابدہ بی بی نے اپنی بیٹی کی شادی کسی اور جگہ کر دی جس کا وحید کو رنج تھا۔ گزشتہ روز وحید مسلح ہو کرعابدہ بی بی کے گھر آیا اور فائرنگ کرکے اسے قتل کرنے کے بعد نواحی گاؤں گیا جہاں اس نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن