• news

ایرانی خواتین نے40 برس بعد سٹیڈیم میں پہلا فٹبال میچ دیکھا

تہران ( بی بی سی)ایرانی خواتین نے چار دہائیوں کے بعد تہران کے سٹیڈیم میں مردوں کا ایک فٹبال میچ دیکھا ہے۔حکومت کی جانب سے انھیں یہ میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد خواتین پر سٹیڈیم میں جا کر مردوں کے میچ دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ،ایرانی میں فٹبال کے کھیل میں جنسی امتیاز کا معاملہ اس وقت عالمی سطح پر منظر عام پر آیا جب سحر خدایاری نامی لڑکی نے اس عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی ،اس واقعے کے بعد ایرانی حکومت پر عوام کی جانب سے بہت تنقید کی گئی اور خواتین کو اجازت دینے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوا۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی ایران پر دباؤ ڈالا کہ وہ خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت دے۔تاہم ایرانی حکومت کے حالیہ فیصلے کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’سستی شہرت‘ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن