• news

مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کا دعویٰ درست نہیں، بھارتی میڈیا نے بھی بھانڈا پھوڑ دیا

سرینگر (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں سب بہتر ہونے کے بھارتی حکومت کے دعوے کو ان کے اپنے ہی میڈیا نے جھٹلا دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کے باعث وادی کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کا لاک ڈائون 68 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ بھارتی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے مقبوضہ وادی میں سب اچھا ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ 5 اگست سے اب تک وادی میں پتھرائو کے 306 واقعات پیش آئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک کوئی گولی نہ چلنے کے دعوے کو بھی مسترد کیا گیا ہے اور 4 ستمبر کو پیلٹ سے زخمی ہو کر دم توڑنے والے کشمیری نوجوان اسرار احمدکا تذکرہ کیا گیا ہے۔کشمیریوں کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سفری پابندیاں ختم کرنے کا نام نہاد انتظامیہ کا فیصلہ ناکام ثابت ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن