• news

مشرف رسول کی بطور سی ای او پی آئی اے تقرری غیر قانونی، دوستوں کو نوازنے کی بری مثال ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے مشرف رسول کی بطور سی ای او پی آئی اے تقرری غیر قانونی اور غیر شفاف قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق مشرف رسول کی تقرری کیخلاف کیس کا فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سی ای او کی تقرری میں رولز اینڈ ریگولیشن کو نظر انداز کیا گیا، تقرری میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کام ربڑ اسٹیمپ کا تھا، پی آئی اے پہلے ہی قریب المرگ اور تباہی کے دہانے پر ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تقرری دوستوں کو نوازنے کی بری مثال ہے، مشرف رسول کی تقرری میں عوامی مفاد کا خیال نہیں رکھا گیا، بڑے عہدے پر تقرری کے دوران قواعد کا خیال رکھا جانا چاہئے، مشرف رسول کو سول ایوی ایشن کا کوئی تجربہ نہیں، مشیر مہتاب عباسی کی سلیکشن کمیٹی میں موجودگی اجنبی جیسی تھی۔مشرف رسول کو نوازشریف کے دور میں سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن