کویت :کم عمر بچوں کے دانتوں کے علاج کیلئے والد کے این اوسی پر دستخط لازمی قرار
کویت سٹی (اے پی پی) کویتی وزارت صحت نے نئے قانون کے مطابق کم عمر بچوں کے دانتوں کا علاج کرنے کیلئے والد کو این او سی پر دستخط کرنا ہونگے، نئے قانون میںوالدہ کے دستخط قابل قبول نہیں ہوگا۔وزارت صحت کے مذکورہ قانون سے کویتی شہریوں کو شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ معالجین اپنی کم علمی چھپانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔ این او سی پر اگر دستخط کرنا ہی ہیں تو والدین میں سے ایک کے دستخط کو کافی سمجھا جائے۔والدین میں علیحدگی ہونے کے صورت میں کیا والدہ اپنے بچے کا علاج نہیں کراسکتی۔