سری لنکا کے صدارتی انتخابات 16 نومبر کو ہونگے
کولمبو(آئی این پی/شنہوا) سری لنکا کے صدارتی انتخابات 16 نومبر کو منعقد ہونگے ۔ آئندہ صدارتی انتخابات کیلئے ملک کی تاریخ کا طویل ترین بیلٹ پیپر شائع کیا جائے گا ،بیلٹ کی لمبائی 26 انچ ( 66 سنٹی میٹر) ہوگی ، آئندہ انتخابات میں 35 صدارتی امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمشنر مہندہ نے کہا ہے کہ اس بڑے بیلٹ پیپر پر اخراجات بھی زیادہ آئیں گے اور بیلٹ باکس بھی بڑے تیار کرانا پڑیں گے ، 2010 کے صدارتی انتخابات میں 22امیدواروں نے حصہ لیا تھا جبکہ سری لنکا کی 21ملین آبادی میں سے 16 ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ،صدارتی انتخابات 16 نومبر کو منعقد ہونگے ۔