• news

سرگودھا: دوران ڈکیتی 7افراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ گرفتار

سرگودھا( نامہ نگار )سرگودھاسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 افراد کو اغوا کے بعد دوران واردات قتل کرنے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار، ملزموں کے قبضہ سے آلہ قتل، ناجائز اسلحہ اور وارداتوں میں چھینی گئی ۔ ملزمان نے ضلع سرگودھا کی 4وارداتوںکے علاوہ ضلع گجرات،منڈی بہاؤالدین اور جہلم کی وارداتوںکا بھی انکشاف کیا،ملزموں سے 3گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔وارداتوں میں قتل ہونے والوں میں محمدمنیر، سلیم رضا، تسلیم، گلستان خان، عمردراز اور محمد مظہر شامل ہیں۔ضلع سرگودھا سے گذشتہ برس ماہ ستمبر میں کسی نے ٹیکسی کار بک کروائی، گاڑی اور ڈرائیور کا سراغ نہ مل سکا تو پولیس کو تلاش کے دوران ڈارئیور کی نعش سرائے عالمگیر نہر سے ملی، اس کے بعد تھوڑے ، تھوڑے عرصہ کے بعد یہی واردات پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے لگیں، سرگودھا میں بھی اسی نوع کی 4وارداتیں عمل میں آئیں، پولیس نے گینگ کے سرغنہ کالرہ ، جھاوریاں کے محمد زبیر عرف زبیری کو جو ان دنوں جہلم میں مقیم تھا اسے جنازہ گاہ روڈ ڈھوک عبداللہ ،جہلم سے اور اس کے ساتھی محمد سفیر عرف منیر کو نواحی علاقہ 108شمالی سرگودھا سے گرفتار کرلیا گیا ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار شدہ ملزمان سے آلہ قتل اسلحہ ناجائز کے علاوہ3چھینی گئی گاڑیاں مالیتی50لاکھ روپے بھی برآمد ہوچکی ہیں، ملزمان نے ضلع سرگودھا کی 4وارداتوںکے علاوہ ضلع گجرات،منڈی بہاؤالدین اور جہلم کی وارداتوںکا بھی انکشاف کیا، وارداتوں میں قتل ہونے والوں میں محمدمنیر، سلیم رضا، تسلیم، گلستان خان، عمردراز اور محمد مظہر شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن