حذیفہ اور شعیب نے پاکستان جونیئر ٹینس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)ٹاپ سیڈ پاکستانی کھلاڑیوں حذیفہ عبدالرحمان اور شعیب خان کی جوڑی نے کورین کھلاڑیوں ڈان ہوان کم اور من جون کم کو شکست دیکر آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت کرلیا۔چیمپئن شپ کے بوائز ڈبلز فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستانی کھلاڑیوں حذیفہ عبدالرحمان اور شعیب خان کی جوڑی نے کورین کھلاڑیوں ڈان ہوان کم اور من جون کم کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔ گرلز ڈبلز فائنل میں ترکی کی کی ایسیگل مرٹ اور روس کی آرینا ولیٹووا کی جوڑی نے ایران کی خان لو مہتا اور صافی کی مشکاٹول زہرہ کو 6-2 اور 6-3 ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔