• news

شہریوں کی شکایات کو حل یا ختم کرنے کا فیصلہ مجاز افسر کریگا،کوتاہی قابل قبول نہیں:وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع کردیا۔وزیراعظم آفس کو ’وزیراعظم سٹیزن پورٹل‘ پر غیر مجاز اہلکاروں کی شہریوں کی شکایات کو بغیر حل نمٹانے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلہ سے مشروط کر دیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گا اور غیر مجاز افسران کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی جب کہ اس حوالے سے وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی شہریوں کی شکایات کو حل یا ختم کرنے کا فیصلہ مجاز افسر ہی کر ے گا اور شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے۔ کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت ضروری ہو گی۔ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن