• news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ آج سے فیصل آباد میں شروع، انتظامات مکمل

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹی ٹونٹی کپ آج سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ چوبیس اکتوبرتک جاری رہے گا۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ تیرہ سے چوبیس اکتوبرتک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے تربیتی کیمپ لگانے کے بجائے کھلاڑیوں کوٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانیوالے کھلاڑیوں کودورہ آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی سیریزکیلئے منتخب کیاجائے گا۔ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرمصباح الحق نے چھ ریجنل ٹیموں کے کوچز جوسلیکشن کمیٹی میں ان کے معاون بھی ہیں۔فیصل آباد میں ان کے ساتھ میٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔ تاکہ دورہ آسٹریلیاکیلئے بہترٹیم تشکیل دی جاسکے۔پی سی بی نے قومی ٹی ٹونٹی کپ کے انعامی رقم میں بھی اضافہ کیاہے۔کپ کی فاتح ٹیم کو تیس کے بجائے پچاس لاکھ اوررنرزاپ کوپندرہ کی جگہ پچیس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ہرمیچ کابہترین کھلاڑی پچیس اورفائنل میں پینتیس ہزار روپے کاحقدارہوگا۔ پلیئرز آف ٹورنامنٹ کوایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین ،بولر اوروکٹ کیپر کوبھی ایک ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔ پلیئنگ الیون میں شامل ہرکھلاڑی کوچالیس ہزارمیچ فیس جبکہ ریزور پلیئرز کوسولہ ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔سکیورٹی بھی فائنل کر لی گئی ہے ۔ اقبال سٹیڈیم میں قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن