• news

سپریم کورٹ میں عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ تشکیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں کل (سوموار) سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ، بینچ نمبر ایک چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ، بینچ نمبر دو جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہے ۔ جسٹس عمر عطابندیال ، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن بینچ نمبر تین کے ممبران ہیں ، بینچ نمبر چار جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر پانچ میں جسٹس منظور احمد ملک ، جسٹس سجاد علی شاہ  اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں ، بینچ نمبر چھ جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل ہے ۔ رواں ہفتے کے دوران سپریم کورٹ کی طرف سے ''لفظ دہشتگردی '' کی تعریف سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ بھی سنایا جائیگا، جبکہ سوموار کو دس رکنی فل کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسی سے حکومتی ریفرنس کے خلاف 15درخواستوں پرسماعت کرے گا ۔ یہ دس رکنی فل کورٹ جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور مختلف بارایسوسی ایشنز و افراد کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا، فل کورٹ ساڑھے گیارہ بجے مقدمات کی سماعت کا آغاز کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن