• news

ہالے حملے کے بعد جرمنی میں اے ایف ڈی کی حمایت میں کمی

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن شہر ہالے میں ایک یہودی عبادت گاہ پر ناکام حملے کے بعد جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی کی حمایت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے آر ٹی ایل کے ایک سروے میںحملے سے قبل جماعت کو 13فیصد حمایت حاصل تھی جو بعد 11فیصد رہ گئی۔صرف گیارہ فیصد نے اس جماعت کی حمایت کی جبکہ ہالے میں ناکام حملے اور فائرنگ کے واقعے سے قبل یہ تعدادتیرہ فیصد تھی۔ عبادت گاہ کا دروازہ نہ کھلنے پر حملہ آور نے قریب ہی دو مقامات پر فائرنگ کر کے دو افراد ہلاک کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ حملہ آور انتہائی دائیں بازو کی سوچ اور سامیت دشمنی کے جذبات کا حامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن