سی فیئرز کی سہولت کیلئے گئے اقدامات رنگ لانا شروع ہوگئے : علی زیدی
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سی فیئرز کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات رنگ لانے شروع ہوگئے۔وزارت سنبھالتے ہی علی زیدی نے شکایات کے تدارک کیلئے ہاٹ لائن قائم کی.اس سے پہلے سی فیئرز کے مسائل نہ تو کبھی سنے گئے تھے اور نہ ہی سنجیدگی سے ان کا حل تلاش کیا گیا تھا۔ وزارت جاری بیان کے مطابق اگست میں تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وفاقی وزیر نے سی فیئرز کے مسائل سننے کیلئے ان سے ملاقات کی تھی.اس کڑی کی دوسری ملاقات نومبر 2019 میں ہونے جا رہی ہے. مشین ریڈ ایبل ایس آئی ڈی کارڈ کے اجراع کا بندوبست ہنگامی بنیادوں پہ نادرا کے تعاون سے کیا گیاجبکہ اس کا مستقل سسٹم نادرا کے تعاون سے عمل میں آ رہا ہے، اس منصوبے کیلئے انیس ملین کا فنڈ جاری ہو چکا ہے. شپنگ آفس سے متعلق بد انتظامی کی شکایات کو انتظامی تبدیلیاں لا کر فوری دور کیا گیا.سی فئیرز کی سہولت کیلئے آن لائن انٹر فیس بنا یا گیا ہے جو کہ نومبر میں لانچ کر دیا جائے گا. وزارتِ بحری امور اوکے ٹو بورڈ کی سہولت کی فراہمی کی کوشش کر رہی ہے. جس میں جلد مثبت نتائج آئیں گے. غیر ملکی جہازوں پر پاکستانی سی فئیرزکی نوکری میں سہولت کیلئے ساٹھ سال کی عمر کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔. وزارتِ داخلہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی جہازوں پر کام کرنے والے سی فئیرز کو امیگریشن فسلٹی فراہم کرے تاکہ انہیں گورنمنٹ شپنگ آفس سے این او سی لینے کی ضرورت نہ پڑے. گورنمنٹ شپنگ آفس سے سائن آن فسلٹی کی فراہمی چوبیس گھنٹے یقینی بنائی گئی ہے ۔شپنگ آفس میں پبلک ڈیلنگ ٹائم ایک بجے سے دو گھنٹے بڑھا کر صبح نو سے تین بجے کر دیا گیا ہے. سی فئیرز ملک کیلئے قیمتی زرِمبادلہ کماتے ہیں. سی فئیرز ہمارا افرادی اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے۔مسائل کی نشاندہی کے بعد ان کو چیلنج کے طور پر لے کر حل کر رہا ہوں۔فلپین کی مثال ہمارے سامنے ہے، بین الاقوامی سی فئیرز مارکیٹ کا بیس فی صد فلپین سیتعلق رکھتا ہے۔