سیدوکے: احسن اقبال کی حادثے میں جاں بحق طالبہ کے گھر آمد، تعزیت ، فاتحہ خوانی
نارووال(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال موضع سیدوکے کی رہائشی 22سالہ رمشاء جو تین روز قبل یونیورسٹی آف نارووال کے سامنے تیز رفتار ٹرک کی چنگ چی رکشہ کوٹکر کے باعث جاں بحق ہوگئی تھی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے گئے ۔ احسن اقبال نے رمشاء کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔