کراچی سنٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار پر پولیس افسروں کو 6سال قید و جرمانہ
کراچی(این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے سنٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار پر گرفتار پولیس افسران کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سنٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل غلام مرتضی، عبدالرحمان شیخ سمیت 14 ملزمان کو 6 ،6سال قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کردیا۔