• news

سیالکوٹ ائرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانیوالا ڈیڑھ کلو ہیروئن سمیت گرفتار

سیالکوٹ (نامہ نگار) ائرپورٹ سیکیورٹی فورس نے عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے شیخوپورہ کے رہائشی کو ڈیڑھ کلو ہیروئن سمیت گرفتارکر لیا۔ فیروز والا کے گاؤں چوڑا راجپوتاں کا سجور حسین عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے کیلئے آیا۔ سیالکوٹ ائرپورٹ پر اس کے سامان کی تلاشی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ جس پر ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے سجور حسین کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن