• news

(ن) لیگ ، پی پی کی مولانا کے ذریعے سیاست کو تقویت کی سوچ بھول ہے : ہمایوں اختر

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ نواز شریف کو لاہور میںرہائش پذیر اپنے بھائی شہباز شریف کو خط لکھنا پڑ رہا ہے ، سیاست میں ’’کمر درد ‘‘کیا ہوتا ہے سب اس سے آگاہ ہیں ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کا حال یہ ہے کہ دونوں جماعتیںعام انتخابات میں بد ترین شکست کھانے والی جے یو آئی (ف) کے پیچھے لگی ہوئی ہیں ،حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے اور مدرسہ اصلاحات سمیت ہر معاملے پر بات ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131کے رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب اور ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے کیا مقاصد ہیں اس کا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو بھی علم نہیں اوردبے لفظوں میں اس پر تشویش کا اظہاربھی کیا جارہا ہے ۔ اگر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی آخری ہچکیاں لیتی اپنی سیاست کو مولانا فضل الرحمان کے ذریعے تقویت دینا کا سوچ رہی ہیں تو یہ ان کی بھول ہے بلکہ اس سے ان کی رہی سہی سیاست کی آخری رسومات ادا ہو جائیں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن