وزیراعظم کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے: سید عابد حسین جعفر
رائے ونڈ(نامہ نگار) رہنماء تحریک انصاف سید عابد حسین جعفری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدائت ہے کہ وہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے کہا ہے کہ وہ دھرنے کے شرکاء سے سیاسی طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ معاملہ سیاسی افہام وتفہیم سے حل ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی قائم کرنے کی ابھی ضرورت نہیں، مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، اگر کوئی مدارس اصلاحات سمیت اہم ایشو پرخود بات کرنا چاہتا ہے تووزیر اعظم ہائوس کے دروازے بند نہیں ہیں۔