کالم نگار مرزارضوان کے والد محمد شریف مرزا کی دوسری برسی آج منائی جائیگی
لاہور(پ ر) ورلڈکالمسٹ کلب کے نائب صدر اور کالم نگار مرزا رضوان کے والدثناء خوان رسول محمد شریف مرزا نقشبندی(ریٹائرڈ پاکستان ریلوے) کی دوسری سالانہ برسی آج 13اکتوبر بروز اتوار کو منائی جائیگی۔اس موقع پر آج دوپہر 2بجے خان میرج ہال قاضی پارک شاہدرہ ٹاؤن میں محمد شریف مرزا نقشبندی کی روح کے ایصال ثواب اور انکے درجات کی بلندی کیلئے محفل نعت کاخصوصی طور اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں ختم خواجگان اور درود وسلام کی خصوصی نشست منعقد ہوگی۔