• news

ایک ہفتہ میں چھوٹی صنعتوں کو بحال کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے:سعدیہ تیمور

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سلمی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نیازی کا ایک ہفتہ میں چھوٹی صنعتوں کو بحال کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے،ایک سال میں کچھ نہ کرنے والے ایک ہفتہ میں کیا کرسکتے ہیں، عمران نیازی جھوٹے دعد ے کرکے قوم کو مزید مایوس کررہے ہیں، صنعتیں تباہ کرنے والے ان کی بحالی کے جھوٹے نعرے لگا رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ موٹر وے کے ٹول ٹیکس میں دس فیصداضافہ کردیا گیا ہے جبکہ حکومت تفریحی گاہوںپر بھی ٹیکس لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال میں حکومت نے مہنگائی میں غیر معمولی ترقی کرلی ہے ، کوئی ایسی چیز نہیں جو مہنگی نہ ہوئی ہو، مہنگائی کی وجہ سے عوام کے روح اور بدن کارشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ، عوام اب مہنگائی سے تنگ آگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن