• news

پیرس: ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس شروع

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا (ایف اے ٹی ایف) کا اہم اجلاس پیرس میں شروع ہو گیا ہے جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے خاتمے کے لیے کیے گئے پاکستان کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ پاکستان کا ایک وفد اقتصادی امور کے وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کر کے اجلاس کو آگاہ کرے گا. وفد میں وزارت خارجہ، خزانہ، اور داخلہ کے حکام شامل ہیں۔پچھلے 12 ماہ کے دوران پاکستان نے دہشت گری کے لیے مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے تیزی سے کام کیا ہے۔ پاکستان نے ہْنڈی،حوالہ اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل روکنے کے لیے قواعد و ضوابط میں ترامیم کر کے انہیں سخت بنا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن