• news

ریلوے نے سکھ یاتریوں کیلئے ننکانہ سے کراچی تک خصوصی ٹرین چلا دی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے ننکانہ صاحب سے کراچی تک خصوصی ٹرین چلادی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سکھ یاتریوں کے لیے ننکانہ صاحب سے کراچی کے لیے خصوصی ٹرین صبح 10 بجے روانہ ہوئی جو (آج) بروز پیر 11 بج کر 50 منٹ پر سٹی سٹیشن کراچی پہنچے گی۔حکام کے مطابق ننکانہ صاحب سے روانہ ہونے والی خصوصی ٹرین شورکورٹ، خانیوال، روہڑی، نوابشاہ اور کینٹ اسٹیشن سے ہوتی ہوئی سٹی اسٹیشن پہنچے گی۔

ای پیپر-دی نیشن