• news

بلاول کو حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روک سکتا، نوٹس کیسے بھیجا گیا: ترجمان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمشن کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی خبروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روک سکتا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمشن ایسی پابندیوں سے اپنی متنازعہ ساکھ بحال نہیں کر سکتا۔ متنازعہ الیکشن کمشن نے تو خود 2018 کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دینا ہے۔ الیکشن کمشن کچھ بھی کر لے اس کی حیثیت متنازعہ ہی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن