• news

وفاقی حکومت نے فضل الرحمان کے مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی تیاری شروع کردی

لاہور (آئی این پی) وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کی تیاری شروع کردی۔ حکومت نے وزیراعلی، گورنر، وزیر قانون، وزرا اور اتحادیوں سے تجاویز طلب کرلیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر رہنمائوں کا حزب اختلاف جماعتوں سے جلد رابطے کا امکان‘ حکومت نے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کو بھی بیک ڈور ڈپلومیسی کا ٹاسک دے دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری بھی زیر غور ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن، بھائیوں اور قریبی ساتھیوں کے پرانے کیسز بھی کھولنے کا امکان ہے۔ حکومتی وزیر ڈیرہ اسماعیل خان میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کو نیب سے تحقیقات کروانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو پنجاب کے کن کن مدارس سے مدد مل سکتی ہے، وفاق نے اس حوالے سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے والی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنمائوں کی فہرستیں بھی وفاق نے طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی پہلی ترجیح میں آزادی مارچ کو بیک ڈور کے ذریعے ناکام بنانا شامل ہے۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی‘گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر رہنمائوں کا حزب اختلاف جماعتوں سے جلد رابطے کا امکان ہے۔ حکومت نے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کو بھی بیک ڈور ڈپلومیسی کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن