• news

ہمارے شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں،امریکہ حقائق مسخ نہ کرے: چین

بیجنگ(آئی این پی)چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس نے اپنے شہریوں کو انسانی حقوق دے رکھے ہیں۔اور اس سلسلے میں وہ کسی کو بھی حقائق مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیتا،ان خیالات کا اظہار چین کے معروف اخبار پیپلز ڈیلی میں شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ میں کیاگیا ہے،امریکہ کی طرف سے چین کی بعض کاروباری شخصیات اور برآمدی اشیاء پر پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ میںکہاگیا ہے کہ اس سے واشنگٹن کے چین کے بارے میں برے عزائم ظاہر ہوتے ہیں جو چین سنکیانگ میں دہشتگردی کے خاتمے اور وہاں پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے کررہا ہے یہ ایک عام بات ہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی انسانی سوسائٹی کے دشمن ہیں،دہشتگردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ پوری انسانی برادری کی ذمہ داری ہے، اور یہ انسانی حقوق کی ضمانت کیلئے بھی ضروری ہے حالیہ برسوں میں سنکیانگ میں پیشہ وارانہ تعلیمی اور تربیتی مراکز قائم کیے گئے ہیں،تاکہ قانون کے مطابق دہشتگردی اور مذہبی انتہاپسندی کو پھلنے پھولنے سے روکا جائے اور موثر طور پر دہشتگردی کاروائیوں کاخاتمہ کیا جائے،تاکہ مختلف نسلی گروپوں کے افراد کی ترقی اور قانونی حقوق کا تحفظ کیا جائے،چنانچہ سنکیانگ میں اس کے موثر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔جبکہ تعلیمی اور تربیتی مراکز قائم ہوئے گزشتہ 3برسوں کے دوران سنکیانگ میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اس کے باوجود امریکی محکمہ تجارت کویہ نتائج نظرنہیں آرہے ۔

ای پیپر-دی نیشن