• news

چولستان میں بھارت سے آنیوالے ٹڈی دل کا حملہ، فصلوں کو نقصان

رحیم یار خان، صادق آباد (بیورو رپورٹ،نمائندہ نوائے وقت) چولستان سے ملحقہ تحصیل رحیم یار خان اور صادق آباد کے 10 سے زیادہ چکوک میں بھارت سے آنے والے ٹڈی دل نے بڑا حملہ کر دیا ۔کپاس اور دیگر فصلوں کو بڑے نقصان کاخدشہ ۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ٹڈی دل نے رحیم یار خان اور صادق آباد سے ملحقہ چکوک 210/P,219/P,208/P,262/P ,263/P,264/P,220/P,217/P,218/P اور 265/P میں اچانک بڑا حمہ کر دیا جس سے دیہاتیوں ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے آفیسران میں کھلبلی مچ گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عامر افتخار ،ضلعی آفیسر زراعت (توسیع )رائو اشفاق احمد اور اسسٹنٹ اینٹو مولو جسٹ راشد سراج نے ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ ٹڈی دل کے حملے کی اطلاع ملتے ہیں دستی مشینیں اور ٹریکٹر کے ذریعے چلنے والے مشینوں کے ذریعے سپرے کرنا شروع کر دیا ۔تاہم گزشتہ روز فیڈرل ڈیپارٹمنت اور پلانٹ پروڈکشن کراچی سے فوری طور پر ایک ہوائی جہاز منگوایا گیا جس کے ذریعے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور گزشتہ روز تقریباً 750 ایکڑ رقبے پر سپرے مکمل کیا جا چکا تھا اور سپرے کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا اور توقع ہے کہ آئندہ ایک دو روز کے دوران ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ضلع رحیم یار خان آنے والے ٹڈی دل پر مکمل قابو پا لیا گیا تھا تاہم دو روز قبل بھارت سے آنے والے ٹڈی دل نے دوبارہ پاکستانی حدود میں دوبارہ ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے جس پر مکمل قابو پا لیا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن