نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح 17 اکتوبر کو ہوگا: عثمان ڈار
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 17 اکتوبر (بروز جمعرات) کو ملک بھر کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام (پی ایم وائی پی) کے "کامیاب جوان پروگرام" کا افتتاح کریں گے۔اتوار کو اپنے بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ وہ وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے تحت نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ نوجوان ملکی ترقی میں اپنا نتیجہ خیز کردار ادا کرسکیں۔