فواد چوہدری کی بات سے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ماحول خراب ہوا: گورنر سندھ
کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے متعلق فواد چوہدری کی بات سے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان ماحول خراب ہوا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں کچھ نہیں چل رہا۔ خواجہ اظہار سے کل بات ہوئی فواد چوہدری نے جو بات کی اس سے ماحول خراب ہوا۔ وزیراعظم سے بات کریں گے اور اس سے ہمارا اتحاد متاثر نہیں ہوگا۔