• news

اسحاق ڈار نے شریف برادران میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

لندن(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شریف برادران میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،شہباز شریف سیاست چھوڑ سکتے ہیں بھائی کو نہیں،شہباز شریف کے بارے میں جان بوجھ کر غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں،حکومت کی پالسیوں کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری بند ہورہی ہے شرح نمو میں بھی نمایاں کمی آرہی ہے کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں ؟ پی ٹی آئی حکومت کارکردگی دکھاتی تو ہم بھی اس کی حمایت کرتے ۔

ای پیپر-دی نیشن