کراچی سٹریٹ کرمنلزکیخلاف رینجرز ان ایکشن،ونگ کمانڈرز کو ٹاسک دیدیا گیا
کراچی(صباح نیوز)کراچی میںاسٹریٹ کرمنلزکیخلاف رینجرز ان ایکشن۔ ڈی جی رینجرزنے ونگ کمانڈرز کو اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا۔ رینجرز کو پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ہدایت دی گئی جبکہ شارع فیصل، ڈیفنس ، کلفٹن، ملیر،کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امن وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران علاقہ سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو امن وامان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔ڈی جی رینجرز نے شہریوں سے بھی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ڈی جی رینجرز سندھ نے امن و امان بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔