• news

مانانوالہ: غربت سے دلبرداشتہ 20 سالہ نوجوان نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا باغبانپورہ کی 18 سالہ لڑکی کا اقدام خودکشی

لاہور، مانانوالہ (نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کا اقدام خود کشی۔ بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کی رہائشی سمیرہ بی بی کو رات گئے تشویشناک حالت کے باعث قریبی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد دے کر اس کی جان بچالی۔ ڈاکٹر کے مطابق مذکورہ لڑکی کی طبیعت زہریلی چیز کھانے کے باعث خراب ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں مانانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق غربت و گھریلو حالات سے تنگ بیس سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی کوٹوار کے رہائشی محنت کش فریاد انصاری کے نوجوان بیٹے محمد شہباز نے گزشتہ روز گھریلو لڑائی جھگڑوں اور غربت سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت کے باعث میو ہسپتال لاہور لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن