• news

روسی صدر 12 سال بعد سعودی عرب پہنچ گئے، 2 ارب ڈالر کے 20 معاہدے

مکہ مکرمہ(ممتازاحمدبڈانی) روس کے صدو ولادی میر پیوٹن سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ سلمان نے روسی صدر کا والہانہ استقبال کیا۔ روس اور سعودی عرب کے قومی ترانے اور سعودی روایتی دھن بجائی گئی۔ شاہ سلمان اور صدر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ہوئے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر پیوٹن کا 12 سال بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔سعودی عرب اور روس میں 2 ارب ڈالرز سے زائد معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔ روسی صدر سعودی قیادت سے تیل کی پیداوار کے سمجھوتے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں ملکوں کے مابین 20 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے کنگ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پیوٹن کا استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن