• news

مریم نواز کی ضمانت کیلئے درخواست، ہائیکورٹ میں سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میںمنی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہو گئی۔ بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے۔ مریم نوازکے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمپنی کیس میں نیب مداخلت کرنے کا مجاز نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن