جنوبی کوریائی وزیر انصاف کرپشن کے الزام میں مستعفی
سیئول (اے پی پی) جنوبی کوریا کے وزیر انصاف چو کْوک مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تناظر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہیں اپنے خاندان کے بعض افراد کو مبینہ طور پر ناجائز تعلیمی مراعات فراہم کرنے کے الزام کا سامنا بھی ہے۔ اس سکینڈل کی وجہ سے لبرل حکومت کو عوامی بے چینی اور سیاسی مخالفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ وزیر انصاف نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مون جے اِن کو پیش کر دیا ہے۔