• news

کشمیر میں پابندیاں، جمہوریتیں ایسے کام نہیں کرتیں: واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اپنے اداریہ میں لکھا کہ کشمیر میں جاری بھارت کی جبری پابندیاں جمہوریت سے ہم آہنگ نہیں۔ مودی حکومت نے پابندیوں کو شہری آزادی اور معاشی ترقی کا ضامن قرار دیا تھا۔ عارضی قرار دی جانے والی پابندیاں دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہیں۔ پابندیوں کے دوران بغیر الزام کے ہزاروں کشمیریوں کو قید میں رکھا گیا ہے۔ بھارتی پابندیوں کے دوران انٹرنیٹ، موبائل سروسز بند رکھی گئیں۔ وادی سے بھارتی فورسز کے کشمیریوں کے مظالم کی خبریں آ رہی ہیں۔ بھارتی فوج گرفتار کشمیریوں کو ڈنڈوں، سریوں اور الیکٹرک شاک سے تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ بھارتی حکومت ان باتوں سے انکار کرتی ہے۔ بھارتی حکومت غیر ملکی صحافیوں اور آزاد مبصرین کو وادی میں جانے بھی نہیں دے رہی۔ بھارت اپنے آپ کو بڑی جمہوریت کہتا ہے لیکن بڑی جمہوریت کے ایسے اقدامات نہیںہوتے۔ بھارتی عدالتوں میں بھی کشمیر کی صورتحال سے متعلق کیسز التواء کا شکار ہیں۔ بھارتی حکام کشمیر میں پابندیاں ختم ہونے کا کوئی وقت نہیں بتا رہے۔

ای پیپر-دی نیشن