• news

قومی انڈر 19ٹورنامنٹ :نازیبا زبان استعمال کرنے پر بلوچستان کے دوکھلاڑیوں کو جرمانہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں، محمد جنید اور اختر شاہ ،پر نازیبازبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50،50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔دونوں کھلاڑیوں کو جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن کے خلاف میچ میں کھلاڑی،سپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد جنید کو امپائر سلیم بٹ کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن