ماحوراوررابعہ کے بعدوالد نے بھی میڈل جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)کراچی سے تعلق رکھنے والی 2 باصلاحیت بہنوں ماحور اوررابعہ شہزاد کے بعد ان کے والد نے بھی ملک کیلئے ایک اور میڈل حاصل کرلیا۔ محمد شہزاد نے اوپن پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں برونزمیڈل جیتا۔کارڈف میں ہونے والی ویلش اوپن چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی رابعہ شہزاد نے صرف ایک روز بعد اتوار 13ستمبر کو ہمپشائر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں رابعہ شہزاد نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 49کلوگرام کی کیٹگری میں سب کو پیچھے چھوڑا۔ رابعہ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں مجموعی طورپر 144.8 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اس سے قبل رابعہ کی بہن ماحور شہزاد بھی بلغاریہ میں ہونے والی بیڈ منٹن چیمپیئن میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔رابعہ اور ماحورکے والد محمد شہزاد نے نے آسٹریلیا میں ہونیوالے ماسٹرز انڈور روئنگ مقابلوں میں کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔رابعہ شہزاد گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والی رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کی 55کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اوردبئی میں ہونے والی ایشین بینچ پریس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کرچکی ہیں۔