• news

کشمیری انسانی حقوق رہنما کو ملائیشیا جانے سے روکدیا، دہلی ایئر پورٹ سے گھر واپس بھیج دیا

نئی دہلی(این این آئی)انتہا پسند اور ہٹلر مودی خوف کا شکار ہو گیا۔ انسانی حقوق کے سرگرم کشمیری رہنما بلال بھٹ کو ملایشیا جانے سے روک کر دہلی ائیر پورٹ سے واپس گھر بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے سرگرم کشمیری رہنما بلال بھٹ ملایشیا میں کانفرنس کے سلسلے میں دہلی ائیر پورٹ پہنچے تو ایئرپورٹ حکام نے کشمیری رہنما کو بتایا کہ وہ ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔ بلال بھٹ کے مطابق انہیں مجبور کیا گیا کہ وہ واپس گھر جائیں۔کشمیری رہنما کا کہنا تھا مودی حکومت کو اب یہ خوف ستا رہا ہے کہ انسانی حقوق کے رہنما اور کارکن ملک سے باہر جا کر ان کی کارستانیوں کو کسی صورت نہ بتائیں اسی لیے ان پر ملایشیا جانے کی بندش لگائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن