• news

نیشنل گیمز 2019 کی مشعل پاک بحریہ کے حوالے سے تقریب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 33ویں نیشنل گیمز 2019 کی مشعل اسلام آباد میں پاک بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاک بحریہ کے کمانڈر نارتھ کموڈور حامد حسین نے نیشنل گیمز کی مشعل پاکستان ائیر فورس سے فیصل مسجد کے قریب وصول کی۔بعد ازاں کچھ فاصلے طے کرنے کے بعد پاک بحریہ نے مشعل آرمی کے سپرد کردی۔مشعل کا یہ سفر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری ہے۔نیشنل گیمز میں پاک بحریہ کی 20ٹیمیں مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز، جوانوں، کھلاڑیوں سمیت بحریہ سکول اور کالج کے طلباء نے شرکت کی۔ قومی کھیلوں کی مشعل لاہور سے اسلام آباد پہنچی تو شاندار استقبال کیا گیا۔اولمپک گیمز کی مشعل ایئر فورس کی جانب سے ایئر کموڈور نو شیر خان اور عالمی شہرت یافتہ سکواش چیمپئن جان شیر خان نے وصول کی۔ جان شیر خان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ اور امن بھائی چارے کے لیے کھیلوں کا فروغ ایک مثبت اقدام ہے۔ کھیلوں کے ذریعے ہی پوری دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت پہلو اجاگر ہوگا۔نیشنل اولمپکس کی مشعل کراچی سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پہنچی، کوئٹہ سے اسے لاہور لایا گیا اور اب اسلام آباد سے ہوتے ہوئے کشمیر، گلگت بلتستان اور پشاور جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن