• news

67 وفاقی اداروں کی آزادانہ حیثیت ختم کرنے 440 کی تنظیم نو کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت نے 440 اداروں کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 67 سرکاری وفاقی اداروں کی آزادانہ حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ سرکاری وفاقی اداروں کو بری کارکردگی پر مکمل ختم اور 43 کو ضم کر دیا جائے گا۔ ادارہ متروکہ املاک، نیشنل ٹیلنٹ پول، نیشنل کونسل فار سوشل ویلفیئر ختم ہوں گے۔ پاکستان میں جے اینڈ کے اسٹیٹ پراپرٹی کا ادارہ اور نیشنل کنسٹرکشن کمپنی بھی ختم کر دی جائے گی، وفاق کے 45 ادارے سرمایہ پاکستان کمپنی کے سپرد اور 12 ادارے آزادانہ حیثیت میں تبدیل ہوں گے۔ وفاق کے 19 اداروں کو چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کے سپرد کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن