• news

ہانگ کانگ میں جاری تحریک کی حمایت، امریکی کانگرس میں بل منظور سخت اقدامات کرینگے

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان کانگریس نے ہانگ کانگ میں جاری جمہوریت نواز تحریک کی حمایت میں بل منظور کیا ہے جس پر چین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔’’ہانگ کانگ ہیومن رائیٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ‘‘ امریکی کانگریس میں بھرپور حمایت کے ساتھ منظور کیا گیا۔ اس بل کا مقصد نیم خود مختار ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوری روایات کی حمایت جاری رکھنا ہے۔امریکی کانگریس سے بل کی منظوری پر چین نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کا تعلق انسانی حقوق اور جمہوریت سے نہیں ہے بلکہ یہ قوانین کی پاسداری کا مسئلہ ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے اور متنبہ کیا کہ بل کا مقابلہ کرنے کے لیے چین سخت اقدامات اٹھائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن