• news

دنیا کے خاتمے کا منتظر 9 سال سے تہہ خانے میں قید خاندان بازیاب

نیدرلینڈ (این این آئی)نیدرلینڈ میں ایک شخص اور اس کے 6 نوجوان بچوں کو ایک دیہی فارم سے نکال لیا گیا جہاں وہ 9 سال سے تہہ خانے میں دنیا کے خاتمے کا انتظار کررہے تھے۔ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کی ترجمان نتالی سکیوبرٹ نے تصدیق کی کہ ڈچ صوبے درینتے کے ایک گائوں میں واقع فارم سے ایک 58 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ برسوں سے تہہ خانے میں بند 6 بچوں کو بھی بازیاب کیا گیا۔انہوں نے ان کے تعلق یا حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور بس یہ کہا کہ انہیں ایک محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن