سینٹ کی مجلس قائمہ نے گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی بل مؤخر کر دیا، دوبارہ غور کیا جائیگا: ممبران
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی مجلس قائمہ ہائوسنگ نے گورنمنٹ ہائوسنگ اتھارٹی بل کو موخر کر دیا اور ہدایت کی ہے کہ تمام ممبران تجزیہ کرکے بل کو جامع بنائیں۔ ممبران نے رائے دی کہ مجوزہ بل میں تمام اتھارٹی ڈی جی کو دی گئی ہے اس پر دوبارہ غور کیا جائے ،موجودہ صورت میں اختیار کے غلط استعمال کا احتمال ہے ، اسکے علاوہ اتھارٹی کو 5سال کا ٹیکس کی چھوٹ بھی دی گئی ہے ،اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسٹیٹ آفس میں گریڈ1 سے چار تک کی آسامیاں قرعہ اندازی کے ذریعے پر کی جائیں گی اجلاس میں کراچی میں پوش علاقوں میں 30 اور 100 روپے کرائے پر متعدد پیٹرول پمپ لیز پر دیے جانے کا انکشاف ہوا ۔یہ انکشاف وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کیا۔