بین الپارلیمانی یونین میں کامیابی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ: رضا ربانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ بین الپارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی میں نمائندگی پارلیمنٹ کی دنیا میں شناخت کی نشانی ہے۔ بین الپارلیمانی یونین میں کامیابی ہمیں مشترکہ کوششوں سے حاصل ہوئی۔ چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور مشاہد حسین سمیت پارلیمانی وفد کا مشکور ہوں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بننے پر چین، فلپائن اور کینیڈا کے وفود کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان دنیا میں جمہوری روایت کی سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ بین الپارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی میں انسانی حقوق، شفافیت کیلئے موثر کردار ادا کرینگے۔