نندی پور پاور پلانٹ میں 22 کروڑ کا فرنس آئل چوری، ملزم کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور (وقائع نگار خصوصی) نندی پور پاور پلانٹ میں 22 کروڑ کے فرنس آئل چوری کے معاملے میں ملوث اخلاق احمد شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اخلاق احمد نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے ڈی جی نیب کو پلی بارگین کی درخواست دی جو احتساب عدالت نمبر تین نے منظور کرلی۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ احتساب عدالت کے جج کے تبادلے سے نئے جج نے درخواست مسترد کردی، درخواست گزار وکیل نے بتایا گیا کہ درخواست گزار نے پلی بارگین کی رقم جمع کرا دی ہے لیکن ابھی تک وہ جیل میں ہے۔ ڈویژن بنچ آئندہ ہفتے میں درخواست پر سماعت کرے گا۔