الیکشن کمشن ممبران تعیناتی: چیئرمین سینٹ کا مشاورت کیلئے سپیکر کو خط
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا، جس میں الیکشن کمشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کا کہا گیا ہے، خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ ارکان کی تعیناتی کے لیے سپیکر اور چیرمین سینٹ کی ملاقات ہونی چاہیے۔ خط میں تجویز دی گئی ہے کہ یہ ملاقات 21 اکتوبر بروز پیر کو دن گیارہ بجے کمیٹی روم نمبر تین میں ہوسکتی ہے ، یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔